گرفتار خواتین 2دن مرد اہلکاروں کے کمرے میں بند

خواتین ملزموں کے ساتھ غیر مناسب سلوک ،مرد اہلکار سگریٹ سلگاتے رہے 
لاہور ( کرائم رپورٹر) گجرپورہ انویسٹی گیشن ونگ کے مرد اہلکاروں پر خواتین ملزمان کے ساتھ غیر مناسب سلوک کا الزام سامنے آیا ہے۔ چوری کے مقدمے میں گرفتار خواتین کو دو دن تک مرد اہلکاروں کے کمرے میں بند رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق خواتین ملزمان کو ویمن پولیس سٹیشن منتقل کرنے کی بجائے انویسٹی گیشن ونگ کے کمرے میں چارپائی پر سونے کے لیے چھوڑ دیا گیا، جہاں مرد اہلکار سگریٹ سلگاتے رہے۔ چھاپہ بھی خواتین اہلکاروں کے بغیر مارا گیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔