گجرات: بچی کے قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

گجرات: بچی کے قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

گجرات کے علاقے موضع کھوہار میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ملزم مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا جب وہ ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا۔ اس کے بعد پولیس نے اس کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں وہ مارا گیا۔یہ واقعہ گجرات کے سرائے عالمگیر گاؤں کھوہار میں پیش آیا، جہاں رواں ماہ 4 سالہ بچی کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ بچی کی لاش بوری میں بند ہو کر ایک ویران مکان سے برآمد ہوئی تھی۔ بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ 13 سال کی دعاؤں کے بعد اپنی بیٹی کو حاصل کر سکی تھیں، لیکن 13 گھنٹے کے اندر ہی بچی کی جان لے لی گئی۔