سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیر حراست ملزم مارا گیا

سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیر حراست ملزم مارا گیا

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے مطابق ایک مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی ٹیم ملزم کو ریکوری کے لیے چوہنگ کے علاقے لے جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم رمضان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا۔حملہ آوروں کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ہلاک ہونے والا ملزم اقدام قتل، ڈکیتی، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔پولیس نے ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔