2 سالہ بچی اغوا کیس، تاوان کے ملزم رانا واجد پولیس مقابلے میں ہلاک

2 سالہ بچی اغوا کیس، تاوان کے ملزم رانا واجد پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور میں 2 سالہ بچی اغوا کے کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہلاک کر دیا۔

سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ملزم ہلاک ہو گیا۔  ملزم نے سندر کے علاقے سے 2 سالہ بچی حرم کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے والدین سے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، جو بعد میں 5 کروڑ اور پھر 2 کروڑ روپے تک کم کر دیا گیا۔اغوا کار نے بچی کے والدین سے موبائل فون پر بات کرنے کے لیے 3 لاکھ روپے بھی منتقل کروائے۔ملزم کے خلاف بچی کے اغوا اور تاوان کے مقدمات تھانہ سندر میں درج تھے، اور ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے بچی کی بازیابی کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے تھے۔پولیس نے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس نے اغوا کے مقدمات میں تیزی اور مہارت کے ساتھ اقدام کیا، جس سے متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف ملا اور مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا۔