پولیس نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر اور ڈاکو گرفتار کر لیے

پولیس نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر اور ڈاکو گرفتار کر لیے

کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اللہ خان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزم سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔ اللہ خان تربیت یافتہ تھا اور اس پر مختلف سنگین جرائم جیسے قتل، اقدام قتل اور کاروباری شخصیات کی ریکی کرنے کا الزام ہے۔ تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ایک اور کارروائی میں، پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزم یاسین محسود کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ وہ اسٹریٹ کرائم اور متعدد ڈکیتیوں میں ملوث تھا اور کیماڑی پولیس کی فہرست میں مطلوب تھا۔