وانڈہ امیر آپریشن: کالعدم ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر ہلاک

وانڈہ امیر آپریشن: کالعدم ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر ہلاک

وانڈہ امیر (لکی مروت) میں پولیس اور امن کمیٹی کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک اہم دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت حکمت اللہ عرف حمزہ عرف لڑاکا کے طور پر کی گئی ہے۔

 ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر تھا اور اسے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، آئی ای ڈی دھماکوں اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب قرار دیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق آپریشن تھانہ صدر کے علاقے میں انجام دیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نذیر خان نے کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم اور مقامی امن کمیٹی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ لکی مروت پولیس اور عوام ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمے میں صف اول میں رہیں گے اور مل کر علاقے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔