گرین ٹائون کا رہائشی 46سالہ عابد کام کے سلسلے میں ایڈووکیٹ کے دفتر آیا ، نامعلوم افراد نے نشانہ بنا ڈالا
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے عمر چوک میں ایڈووکیٹ عرفان کے دفتر میں فائرنگ سے 46 سالہ شخص عابد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق عابد، جو گرین ٹاؤن کا رہائشی تھا، کسی کام کے سلسلے میں ایڈووکیٹ عرفان کے دفتر آیا تھا، جہاں نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی راشد اقبال کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔