میگا زلزلہ آنے کا امکان 82 فیصد تک بڑھ گیا ، سونامی آسکتا ہے: زلزلہ ریسرچ کمیٹی
ٹوکیو(آئی این پی)جاپان کی حکومت نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 30 سالوں میں میگا زلزلہ آنے کا امکان 82 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین پر مشتمل حکومتی پینل نے کہا ہے زلزلے کی شدت 8 سے 9 میگنیٹیود ہو سکتی ہے جو بہت ہی بڑے سونامی کا سبب بنے گا، کئی ہزار افراد ہلاک ہوں گے اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔زلزلہ ریسرچ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال تک اس شدت کے زلزلے کا 74 سے 81 فیصد تک امکان موجود تھا جو اب 75 سے 82 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مغربی جاپان میں بحرالکاہل کے ساحل کے قریب زیرِ سمندر ایک مقام ہے جو ننکائی ٹرف کے نام سے جانا جاتا ہے۔