ٹوکیو (آئی این پی )جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 57 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں زلزلے آیا تھا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز آموری ضلع سے 80 کلومیٹر دور اور گہرائی 50 کلومیٹر پر تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ہزاروں شہری بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے تھے۔