ٹوکیو(آئی این پی )جاپان کے خطے جوگوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ شیمانے کے مشرقی علاقے میں تھا،جس کے بعد کئی شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے،محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی شدت جاپان کے 1 سے 7 کے زلزلہ پیمانے پر بالائی درجے کی پانچ ریکارڈ کی گئی۔جاپان ریلوے نے زلزلے کے باعث اوساا اور ہاکاتا کے درمیان بلٹ ٹرین سروس عارضی طور پر معطل ہے۔