دعا ہے عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے: علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی نے ججز پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے، اب ان کا نہیں عدلیہ کا امتحان ہے
 ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے کوئی امید نہیں لگائی:ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی کی بہن  علیمہ خان نے کہا ہے  دعا ہے  عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا، اب سزا دے ناں، کیوں نہیں دے رہے؟۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے کوئی امید نہیں لگائی۔  آپ سارا دن ایسے سولات کیوں پوچھتے ہیں؟ کیا بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے ان کے انتظار میں جیل بیٹھے ہیں۔ نواز شریف کو ڈونلڈ ٹرمپ نکالے گا ۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنا نام سرخرو کرنے کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں ۔ اب آپ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا کریڈٹ دیں۔عمران خان کی بہن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ جیل میں شفاف رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ملتی ۔ القادر ایک احمقانہ کیس ہے،