خاتون اپنے بہنوئی عمران کے ساتھ ملازمت کے سلسلے میں 5 نمبر سٹاپ پہنچی تھی
خاتون کے مطابق واقعے کے وقت اس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھی
سسرالی رشتے دار کی مبینہ ملی بھگت سے ایک گھر لے جایا گیا، جہاں دو افراد نے زیادتی کی
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں ملازمت دلوانے کا کہہ کر شادی شدہ خاتون کو گھر بلانے کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق خاتون اپنے بہنوئی عمران کے ساتھ ملازمت کے سلسلے میں 5 نمبر اسٹاپ پہنچی تھی۔ الزام ہے کہ سسرالی رشتے دار کی مبینہ ملی بھگت سے اسے ایک گھر لے جایا گیا، جہاں پہلے سے موجود دو افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔خاتون کے مطابق واقعے کے وقت اس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھی پولیس نے واقعے کا مقدمہ زیادتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں