پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1,81,092 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1,81,092 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ ایک لاکھ 81 ہزار 092 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں 2679 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔