اسلام آباد (بیورو رپورٹ،خصوصی رپورٹ)وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے بچے کی پیدائش پر بینک افسر والد کو 30 دن کی رخصت نہ دینے پر سٹیٹ بینک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ وفاقی محتسب ہراسیت نے سٹیٹ بینک کو صنفی بنیادوں پر امتیاز برتنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے نے ایک مرد ملازم کو پدری رخصت دینے سے انکار کیا، حالانکہ اسی وفاقی قانون کے تحت خواتین ملازمین کو چھٹیاں دی جا رہی تھیں۔