1000 روپے کا نیا نوٹ جاری نہیں کیا گیا:سٹیٹ بینک

کراچی (آئی این پی ) اسٹیٹ بینک  آف پاکستان نے 1000روے کا نیا نوٹ جاری  کئے جانے کے   دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹ جعلی ہے اور بینک کی جانب سے ایسا کوئی کرنسی نوٹ جاری نہیں کیا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق، اگر کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری کیا جائے تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے، جس کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا چینلز اور میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائی جاتی ہے