علی امین گنڈا پور پھر سرگرم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں اور خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد کے باہر دھرنے میں شرکت کررہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور اسلام آباد پولیس کیاہلکاروں کے ساتھ الجھ پڑے۔پولیس اہلکاروں کو پیچھے ہٹاتے ہوئے انہوں نے کہا ہاتھ ڈالو گے تو پولیس ہمارے پاس بھی ہے ، ہم بھی ہاتھ ڈالیں گے۔ اگر پولیس ہاتھ اٹھاتی ہے تو پھر ہمارے بھی ہاتھ آزاد ہیں۔