وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علیمہ خان بانی کی بہن ہیں اور انہیں سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات یہ تھے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جبکہ کسی قسم کی رپورٹ ہمارے مطالبات میں شامل نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بانیٔ پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر کی اجازت نہیں دے رہی، آخر ہم سے کیا چھپایا جا رہا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا اور بانیٔ پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ اپنے ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہم محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی کال پر یہاں بیٹھے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں احتجاج عوام خود کر رہے ہیں، اس کی کال ہم نے نہیں دی۔