کیف (آئی این پی ) یوکرین کے سابق وزیر توانائی جرمن گالاشوچینکو کو ملک چھوڑنے کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا گیا ۔گذشتہ سال بد عنوانی کے ایک سکینڈل میں نام آنے کے بعد گالاشوچینکو ان کے عہدے سے ہٹا گیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر وہ ایک ٹرین کے ذریعے یوکرین سے فرار ہو رہے تھے جب گرفتار کیے گئے۔ یہ واضح نہیں کہ وہ جانا کہاں چاہتے تھے۔نومبر میں گالاشوچینکو اور دیگر سرکاری شخصیات پر 10 کروڑ ڈالرز (ساڑھے سات کروڑ پانڈ) کی مبینہ خردبرد میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا