ہم تہذیب کے خاتمے کا شکار نہیں،یورپ کا امریکی دعوے پر ردِعمل

میونخ (آئی این پی )یورپی ممالک نے امریکی دعوے کو مسترد کیا ہے کہ یورپ تہذیب کے خاتمے کے خطرے سے دوچار ہے۔امریکی  خبررساں ادارے کے مطابق   یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس بیان  پر ردعمل دیا  ہے، جس میں انہوں نے یورپی اتحادیوں کے لیے نسبتا مصالحت آمیز پیغام دیا تھا۔ کالاس نے اس امریکی قومی سلامتی حکمت عملی کا حوالہ دیا جو دسمبر میں جاری ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ یورپ کا معاشی جمود تہذیب کے خاتمے کے سنگین خطرے کے مقابلے میں معمولی دکھائی دیتا ہے