کئی دہشت گرد حملوں کے روابط براہِ راست افغان سرزمین سے جوڑے جا چکے ہیں
واشنگٹن(آئی این پی )ایک امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ افغانستان پر قابض طالبان رجیم کے امن، معیشت، حکمرانی اور انسانی حقوق سے متعلق دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے اور محض ایک خودساختہ بیانیہ ثابت ہو رہے ہیں۔امریکی جریدہ یوریشیا کی تازہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی رپورٹس سے واضح ہوتا ہے کہ طالبان حکومت کے سلامتی سے متعلق دعوے قابلِ اعتماد نہیں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے کئی دہشت گرد حملوں کے روابط براہِ راست افغان سرزمین سے جوڑے جا چکے ہیں