وفاقی وزارت صحت کے ذیلی اداروں میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں

منصوبے کی مجموعی لاگت 8 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی، مکمل رقم خرچ کر دی گئی: آڈٹ حکام
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزارت صحت کے ذیلی اداروں میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے،  پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا کہ پمز میں قائداعظم پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ پولی کلینک اسپتال میں بھی کروڑوں روپے کی ادویات اور طبی سامان خلاف ضابطہ خریدا گیا۔معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت اجلاس میں شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور سے متعلق آڈٹ اعتراض سامنے آیا۔ بتایا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے  ایک سو پچاسی ملین کی خلاف ضابطہ سرمایہ کاری کی گئی۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ اس حوالے سے مکمل رولز بنا رہے ہیں ۔ کنوینر کمیٹی نے کہا کہ اب رولز بنانے کیوں یاد آئے؟ پہلے کیوں نہیں بنائے گئے۔ ایسے کتنے ادارے ہیں جن کے ابھی رولز نہیں ہیں؟ کمیٹی نے معاملے پر وزارت صحت سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی