کراچی میں (آج)گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی (یواین پی)محکمہ موسمیات نے ایک مغربی لہر کے زیر اثر کراچی میں منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔سسٹم کے زیر اثر کراچی میں(آج) منگل17فروری کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کے ساتھ معمول سے تیز گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں (آج)منگل کو بھی دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے، دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، لاڑکانہ، جیکب آباد اور خیرپور کراچی ڈویژن میں (آج) منگل کی شام/رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبے کے بیشتر علاقوں میں سرد رات کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔