مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش

مدینہ منورہ(آئی این پی )مدینہ منورہاور گرد و نواح میں میں گرج چمک کے ساتھ ابر رحمت ہوئی جس کے باعث مسجد نبویؓ اور گنبدِ خضری پر خوبصورت مناظر نظر آئے۔مقامی میڈیا   رپورٹ  کے مطابق  اللہ کی خاص رحمت کا نزول  مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کالی گھٹائوں نے ڈیرے ڈالے اور گرج چمک کے ساتھ خوب جم کر بارش برسائی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی شریف میں بھی بارانِ رحمت خوب دھواں دھار ہوئی جس سے روضہ اطہرؓ اور گنبدِ خضری پر بارش کے قطرے برس کر روح پرور اور ایمان افروز مناظر پیش کر رہے تھے