ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں آج بدھ سے آئندہ پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کی تھی کہ مکہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا، طائف، میسان، اضم اور العرصیات سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہواں سے متاثر ہوں گے جبکہ الکامل، الجموم، بحرہ، اللیث اور القنفذہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جازان، عسیر اور الباحہ کے علاقے درمیانی سے شدید بارش سے متاثر ہوں گے