قومی شناختی کارڈ بیسڈ نمبر پلیٹس کا نظام باضابطہ نافذ کردیا گیا

 اب گاڑی کی نمبر پلیٹ محض کسی گاڑی کے ساتھ منسلک نہیں رہے گی
 اصل مالک وہ شخص ہوگا جس کے قومی شناختی کارڈ پر گاڑی رجسٹرڈ ہوگی
کراچی(آئی این پی )سندھ میں گاڑی مالکان کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی، جہاں قومی شناختی کارڈ  بیسڈ نمبر پلیٹس کا نظام باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے مطابق صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2024 کے تحت اب گاڑی کی نمبر پلیٹ محض کسی گاڑی کے ساتھ منسلک نہیں رہے گی بلکہ اس کا اصل مالک وہ شخص ہوگا جس کے قومی شناختی کارڈ پر گاڑی رجسٹرڈ ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ شفاف، محفوظ اور شہریوں کے لیے آسان بنانا ہے، تاکہ نمبر پلیٹس کے غلط استعمال، جعلی رجسٹریشن اور غیر قانونی ٹرانسفر جیسے مسائل کو کم کیا جا سکے