پنجاب یونیورسٹی نے 7 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی نے 7 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے محمد حسین ولد آ دتہ کو زوالوجی، منور حسین ولد محمد اسحاق کو جغرافیہ،عفرا شاہین دخترمرزا آفتاب ضیا کوکیمسٹری،نوید حسین ولد شیخ محمد حسین کوبائیو کیمسٹری،صائمہ یوسف دخترمحمد یوسف کواردو،عبدالباسط ولد عبدالرازق کو جیو انوائرنمنٹل کنزرویشن اینڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اور سائرہ ظفردخترظفر اقبال بٹ کوسپیشل ایجوکیشن کے مضمون میں مقالہ جات کی تکمیل پر پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔