بلیاں عورتوں سے زیادہ مردوں کو میاں کیوں ہیں، تحقیق

انقرہ (آئی این پی )  ترکیہ کی انقرہ یونیورسٹی کی  حالیہ  نئی تحقیق  میں  بلیوں کے رویے  سے متعلق  دلچسپ پہلو  سامنے آیاہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق  تحقیق  میں سامنے آیا ہے کہ  بلیاں عورتوں کے مقابلے میں مردوں کے ساتھ آواز کے زریعے زیادہ بات چیت کرتی ہیں۔ یعنی بلیاں مردوں کے سامنے زیادہ میاں کرتی ہیں۔ماہرین نے 31 گھریلو بلیوں اور ان کے مالکان کے رویوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جب بلیاں اپنے مالک سے ملیں تو ابتدائی 100 سیکنڈز میں ان کے رویوں کو ریکارڈ کیا گیا۔ نتائج چونکا دینے والے تھے۔مردوں کے ساتھ ملاقات پر بلیاں اوسطا 4.3 مرتبہ آواز نکالتی رہیں جبکہ  خواتین کے ساتھ تعداد صرف 1.8 مرتبہ رہی۔ یہ فرق محض اتفاق نہیں تھا بلکہ مسلسل مشاہدے میں سامنے آیا۔اس قدر حیرت انگیز فرق، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آواز نکالنے کا یہ فرق کیوں؟ تو جناب محققین کے مطابق اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ مرد عام طور پر بلیوں کے غیر لفظی اشاروں پر کم توجہ دیتے ہیں۔ نتیجتا بلیاں اپنی بات منوانے یا توجہ حاصل کرنے کے لیے آواز کا سہارا زیادہ لیتی ہیں۔اس کے برعکس، خواتین نہ صرف بلیوں کو زیادہ توجہ دیتی ہیں بلکہ ان کے موڈ اور جذبات کو بہتر طور پر سمجھ لیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلیوں کو خواتین کے سامنے زیادہ بولنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی