مہندی میں فائرنگ،دلہا کا بھائی جاں بحق

کالاشاہ کاکو چک 33 میں مانی کی فائرنگ سے عمیر نیموقع پر دم توڑدیا،ملزم نے جان بوجھ کر مارا:ورثا
کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)رسم مہند ی کے دوران دوستوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دلہا کا بھائی جاں بحق ہو گیا ، شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ نواحی گا ئوں چک نمبر33 میں عمیر پنوں نامی نوجوان کے بھائی کی شادی تھی ، رسم مہندی کے دوران دلہے کے دوستوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ اسی دوران مانی نامی نوجوان کی فائرنگ سے عمیر زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقتو ل کے ورثا کے مطابق مبینہ ملزم اور عمیر کے درمیان کچھ عرصہ قبل جھگڑا ہو ا تھا جس کی دو روز قبل ہی صلح ہوئی تھی اس کے لیے ملزم نے جان بوجھ کر فائرنگ کرکے عمیر کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔