ہارون کے 30بور پستول کا فائرچارپائی پربیٹھے اْس کے بھائی اقبال کی چھاتی پر لگا جو موقع پردم توڑگیا
قصور(خصوصی رپورٹ) مہندی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا، بگری کے رہائشی سردار علی نے پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا کہ ہارون وغیرہ آصف بھٹی کی مہندی کی تقریب میں فائرنگ کررہے تھے کہ مبینہ طورپر ہارون کے 30بور پستول کا فائرچارپائی پربیٹھے اْس کے بھائی اقبال کی چھاتی پر لگا جو موقع پردم توڑگیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔