شکارپور‘ بارات کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں دلہا، اس کا بھائی اور ڈرائیور شامل ،واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا
شکار پور (آئی این پی) شکارپور میں قومی شاہراہ بائی پاس پر بارات کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دلہا، اس کا بھائی اور ڈرائیور شامل ہیں جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، بارات شکارپور شہر سے جیکب آباد جارہی تھی۔