پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انٹر بینک میں ڈالر مستحکم

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انٹر بینک میں ڈالر مستحکم

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 187,926 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔مارکیٹ میں یہ بڑھوتری سرمایہ کاروں کے اعتماد اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کی عکاس ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم ہے اور ڈالر کی قیمت 279.87 روپے پر برقرار ہے، جس سے کرنسی مارکیٹ میں استحکام کی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی تیزی اور ڈالر کی مستحکم قدر معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت اشارے ہیں، اور سرمایہ کاروں کو مستقبل میں مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنی چاہیے۔