امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 پاکستانی سرکاری افسران کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
یہ افسران ایف آئی اے، پولیس اور ایئرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے اراکین ہیں جنہوں نے کراچی میں اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ یہ تقریب 18 فروری کو منعقد ہوگی۔اس میں ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی، امیگریشن افسران غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران شبانہ جیلانی، نوشین اختر اور ایس ایچ او ایئرپورٹ کلیم موسیٰ سمیت ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے افسران اور ایئرپورٹ میڈیکل اسٹاف کو بھی اسناد سے نوازا جائے گا۔