نایاب نسل کے مور خوفناک بیماری سے مرنے لگے

چند روز میں اسلام کوٹ میںرانی کھیت بیماری سے درجنوں مور مر گئے، علاقہ مکین
 تھرپارکر(خصوصی رپورٹ )تھرپارکر میں نایاب نسل کے مور خوفناک بیماری سے مرنے لگے، اسلام کوٹ میں چند روز کے دوران درجنوں مور مر گئے۔ ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ چھاچھرو تحصیل میں مور مرنے کی اطلاعات ملیں، ویکسینیشن کیلئے ٹیم روانہ کردی۔سندھ کے علاقے تھرپارکر میں نایاب نسل کے موروں میں رانی کھیت کی بیماری پھیلنے لگے، چند روز میں درجنوں مور مر گئے۔رپورٹ کے مطابق اسلام کوٹ میں نایاب نسل کے مور خوفناک بیماری رانی کھیت کے باعث مرنے لگے، مختلف تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر مور ہلاک ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو روز میں 25 مور رانی کھیت بیماری سے ہلاک ہوگئے۔ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلات سندھ کا کہنا ہے کہ چھاچھرو تحصیل میں مور مرنے کی اطلاعات پر ٹیم روانہ کردی گئی ہے، جہاں سے بھی اطلاعات ملتی ہیں ٹیم بھیج کر پرندوں کی ویکسینیشن کرتے ہیں۔علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں بھی ٹیمیں بھیج کر موروں کی نسل محفوظ بنائی جائے۔