ٹی ایچ کیوہسپتال شکرگڑھ کی تالہ بندی، مریض خوار ہوتے رہے
شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ)تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ایم ایس ڈاکٹر مجتبیٰ پر تشدد کرنے والے افراد کی عدم گرفتاری کے خلاف چوتھے روز بھی احتجاج جاری رکھا ،ڈاکٹروں نے ہسپتال کی تالہ بندی کر دی، جس کی وجہ سے مریض خوار ہوتے رہے ،ڈاکٹرز اور عملہ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا،ایم ایس ڈاکٹر مجتبیٰ نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران بد سلوکی اور تشدد ہرگز قبول نہیں، ملزموں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔