کرپٹ عناصر کو پکڑنے کیلئے کرپشن میں ملوث ایس ڈی او تعینات

 تنویر خان  مدینہ کالونی میں ایس ڈی او تعینات، ایف آئی میں کیس چل رہا ہے
 لیسکو کے اپنے ایس او پیز ‘میری تعیناتی سے پہلے تنویر خان پر مقدمہ ہوا : ایس ای عمر بلال
 لاہور(سلیمان اعوان)لیسکو میں کرپٹ افسر بطور ایس ڈی او مدینہ کالونی تعینات کردیا گیا‘ایف آئی اے نے ایس ڈی او تنویر خان کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ‘تنویر خان پر محمود بوٹی سب ڈویژن میں فیکٹری کے مالک سے بطور رشوت وصول کرنے کا الزام عائد ہے ‘کرپشن کے مقدمے کے بعد لسیکو حکام نے ایس ڈی او کو مدینہ کالونی سب ڈویژن تعینات کر دیا‘ملزم ایس ڈی او تنویر خان کے خلاف ایف آئی اے میں متعدد کرپشن کی انکوائری زیر سماعت ہیں۔ایف آئی اے حکام انکوائری کی تحقیقات کے بعد ملزموں پر مقدمہ درج کرتے ہیں ‘ڈویژن  سرکل انچارج ایس ای عمر بلال کا موقف تھا  یہ لیسکو کمپنی کے اپنے ایس او پیز ہیں‘میری تعیناتی سے پہلے ایس ڈی او تنویر خان پر مقدمہ ہوا یہ محمود بوٹی تعینات تھا ‘ایس ای بلال عمر  نے کہا ہے میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا میں نے اس کیس میں تفتیشی افیسر کو سفارش نہیں کی تھی جبکہ مدینہ کالونی سب ڈویژن میں بڑے پیمانے پر فیکٹری کارخانے,انڈسٹری موجود ہے۔ملزمان میں ایکس سی این نوید کامران ,ایس ڈی او تنویر خان ,میٹر ریڈر سہیل منظور,کرین ڈائیور ماجدخان ,اور ایم اینڈ ٹی نعیم شامل ہیں۔ملزمان نے ایف آئی اے سنٹرل کورٹ سے عبوری ضمانتیں کروا لی 21 اکتوبر تک ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کرپٹ افسران کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کیا جائے