اوٹاوا(آئی این پی ) کینیڈا کے سکول میں فائرنگ کر کے 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والی حملہ آور کی شناخت 18 سالہ لڑکی وین روٹسیلا کے نام سے ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور لڑکی ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھی، فائرنگ کے بعد ملزمہ نے خودکشی کرلی، ملزمہ مقامی رہائشی تھی اور اسے جائے وقوعہ پر خود کو گولی مارنے کے باعث مردہ حالت میں پایا گیا۔