پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اسلم نے چھت سے چھلانگ لگادی،بجلی تار پر گرنے سے کرنٹ لگ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس میں پولیس کے چھاپے کے دوران منشیات فروش نے گرفتاری سے بچنے کے لئیچھت سے چھلانگ لگا دی۔گرفتاری سے بچنے کیلئے چھت سے چھلانگ لگانے والا منشیات فروش بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار گیا ایس کینٹ اویس شفیق کے مطابق ڈیفنس پولیس نے چھاپے کے دوران بھانجے علی رضا کو گرفتار کیاملزم علی رضا کی نشاندہی پر اسکے ماموں اسلم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیاپولیس کو گھر کے باہر دیکھ کرخوف سے چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے محمد اسلم تاروں پر گرکر شدید زخمی ہو گیااسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ملزم پچاس سے زائدمنشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا ملزم کا بھانجا علی رضا بھی منشیات فروش ہے اور ریکارڈ یافتہ ہے تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی