لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ میں سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران ایک ملزم نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی، جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا ہیپولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے کاہنہ کے علاقے میں چھاپہ مارا تو ملزم اکمل نے فرار ہونے اور گرفتاری سے بچنے کی غرض سے چھت سے چھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیازخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔