راوی میں چھلانگ لگانے وا لا نوجوان پولیس کے حوالے

گوجرانوالہ کا شاہزیب خودکشی کرنے کیلئے دریائے راوی میں کود گیا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر) نوجوان نے خودکشی کرنے کے لیے دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی ،سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے لڑکے کی جان بچا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی شاہزیب نامی نوجوان خودکشی کرنے کیلئے دریائے راوی میں کود گیا ،اس دوران موقع پر موجود سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے اسے کودتا دیکھ کر فوری اسے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا کر اسے بچا کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔