پولیس اہلکار ملزم کو بار بار نیچے اترنے کی وارننگ دیتے رہے۔ لیکن وہ نیچے نہ اترا
صورتحال طویل ہونے پر پولیس نے درخت کاٹ ڈالا، نوجوان زخمی حالت میں گرفتار
ڈیرہ غازی خان (آئی این پی )ڈیرہ غازی خان میں گرفتاری سے بچنے کے لئے ایک نوجوان نے پولیس کارروائی کے دوران کھجور کے درخت پر چڑھ کر مزاحمت کی اور کافی دیر تک نیچے اترنے سے انکار کرتا رہا۔ پولیس اہلکار ملزم کو بار بار نیچے اترنے کی وارننگ دیتے رہے لیکن وہ نیچے نہ اترا۔ صورتحال طویل ہونے پر پولیس نے درخت کاٹ کر اسے نیچے اتارا جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔