ویلنگ اور پتنگ بازی ،13 ملزم گرفتار

 ڈولفن سکواڈ کے مختلف علاقوں میں چھاپے، نو ون ویلرز اور پتنگ بازی کرنے والے چار ملزمان پکڑے گئے
 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ نے ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق مسلم ٹا ئون، نصیر آباد اور فیکٹری ایریا سمیت دیگر علاقوں سے شاہراہ عام پر خطرناک کرتب دکھانے والے نو ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا، جبکہ پتنگ بازی میں ملوث چار ملزمان کو بھی حراست میں لے کر پتنگیں اور ڈور بر آمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان انس، فیضان، فرحان، علی، عرفان، زوہیب، راشد، چاند سمیت دیگر کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے ڈولفن سکواڈ ہمہ وقت الرٹ ہے۔