نیپال، شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال، 47 ہلاک

بارشوں کے بعد کئی سڑکیں زیرِ آب آچکی ہیں جبکہ کئی پل بھی بہہ گئے:غیرملکی میڈیا 
کٹھمنڈو(آئی ا ین پی )نیپال میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی،شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 3 دن میں47 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بارشوں کے بعد کئی سڑکیں زیرِ آب آچکی ہیں جبکہ کئی پل بھی بہہ گئے ۔شدید بارشوں میں حادثات پر حکام نے 2 دن کی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔حکام کی جانب سے دریا کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔