اٹھمقام میں کراچی کا نوبیاہتا جوڑا ہوٹل میں دم گھٹنے سے جاں بحق

طحہٰ اوردعا نے گیسٹ ہائوس سے چیک آئوٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا،دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئے 
 مظفر آباد (آئی این پی )آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز آٹھ مقام کے گیسٹ ہائوس میں دم گھٹنے سے کراچی کا نوبیاہتا جو ڑا جاں بحق ہوگیا۔اہلخانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا زہرہ کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی، دونوں 11 فروری کو کراچی سے آزادکشمیر روانہ ہوئے، 14 فروری کی رات 9 بجے طحہٰ سے آخری بار بات ہوئی تھی۔دونوں نے ہفتے کی صبح اٹھ مقام کے گیسٹ ہائوس سے چیک آئوٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، جاں بحق طحہ مکینیکل انجینئر تھا جبکہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔ اہلخانہ کے مطابق ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہائوس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے، جاں بحق میاں بیوی کی میتیں کراچی منتقل کردی گئیں۔