پی ٹی آئی لاشوں کے جھوٹ سے ریاست کو بدنام کر رہی ہے:عطا اللہ تارڑ

پی ٹی آئی لاشوں کے جھوٹ سے ریاست کو بدنام کر رہی ہے:عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ لاشوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر ریاست کو بدنام کر رہی ہے۔

 ایک ویڈیو بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کیے گئے دعوے جھوٹے ہیں، اور ان کا مقصد صرف اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج پرامن نہیں تھا بلکہ یہ اسلحہ سے لیس جتھہ تھا، جس کا مقصد ریاستی اداروں پر حملہ کرنا تھا۔عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے سامنے آنے والے دعوے، جیسے کہ 12 لاشوں کے ہونے کی بات، مکمل طور پر جھوٹے ہیں اور ان کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی لاش نہیں ملی اور یہ تمام دعوے صرف جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔وزیر اطلاعات نے معاشی ترقی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ معیشت کی حالت میں بہتری آئی ہے، جس کا ثبوت اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ پوائنٹس کا عبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی محنت کی بدولت مہنگائی میں کمی آئی ہے، اور معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا ہے۔