ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز اسکور کیے۔
اوپنرز جیک ویدرالڈ (18) اور ٹریوس ہیڈ (10) جلد آؤٹ ہوئے۔اسٹیو اسمتھ کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے عثمان خواجہ نے مارنس لبوشین کے ساتھ 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی، جبکہ لبوشین 19 رنز پر پویلین لوٹے۔ آئی پی ایل میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے کیمرون گرین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔عثمان خواجہ 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ایلکس کیری نے شاندار 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوش انگلیس نے 32 اور کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بنا کر وکٹ گنوائی۔ مچل اسٹارک 33 اور نیتھن لائن کریز پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3، برائیڈن کارس اور ول جیکس نے 2،2 جبکہ وجش ٹنگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔