آسٹریلیا: وزیراعظم انتھونی البانیز نے بونڈی بیچ حملے کی تحقیقات کے لیے رائل انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد حملے کی وجوہات کا مکمل تعین کرنا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کرنا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ کمیشن رواں سال دسمبر تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا، اور اس کی سربراہی کے لیے ماہرین اور قانونی مشیران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح سماجی ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینا ہے اور کمیشن کی کارروائی اس مقصد کے لیے شفاف اور مؤثر ہوگی۔واضح رہے کہ بونڈی بیچ حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور حملہ آور ایک باپ اور بیٹے کی جوڑی میں سے باپ موقع پر ہلاک جبکہ بیٹا زخمی ہوا تھا، جو اب جیل میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہے۔ کمیشن کی تحقیقات میں واقعے کے اسباب، حفاظتی اقدامات کی ناکامی، اور مستقبل میں ممکنہ خطرات کے سدباب کے لیے سفارشات شامل ہوں گی۔اس اقدام سے آسٹریلیا میں عوام میں یقین دہانی پیدا کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی توقع کی جا رہی ہے۔