نیپرانے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے خاتمے کیلئے باضابطہ طور پرورکنگ شروع کردی
لاہور( خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کوختم کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپوڑت کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی بجائے نیٹ بلنگ فارمولا نافذ العمل کرنے کامنصوبہ تیار کیا گیا، نیپرانے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے خاتمے کیلئے باضابطہ طور پرورکنگ شروع کردی۔نیٹ بلنگ فارمولاکے تحت صارفین کاامپورٹ شدہ یونٹس پرقومی ٹیرف نافذہو گا، سولرسسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس پر27روپے فی یونٹ ریٹ لگایاجائے گا۔امپورٹ اورایکسپورٹ ہونے والے یونٹس میں بجلی کی قیمت کاتعین کیاجائے گا، قومی ٹیرف کی بنیادپربننے والے بل کوایکسپورٹ شدہ یونٹس کے بل سے منفی کیا جائے گا۔اضافی بل کی صورت میں صارفین کو ادائیگی کرنا لازمی قرار دیدی جائے گی، اس وقت نیٹ میٹرنگ سے صارفین کوبلوں میں اربوں روپے کاریلیف دیاجارہاہے۔وفاقی حکومت کی نئی پالیسی صرف نئے کنٹریکٹ کرنے والے صارفین پرلاگوہو گی، 7سالہ کنٹریکٹ ایکسپائر ہونے پر دوبارہ کنٹریکٹ نئی پالیسی پر ہو گا۔