لاہور (خصوصی رپورٹ)لیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں تبدیلی نافذ کردی ۔وزارتِ توانائی کی ہدایت پر نیٹ میٹرنگ بلنگ میکانزم تبدیل کردیا گیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی کردی گئی ہے۔لیسکو کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.98 روپے سے کم ہو کر 25.32 روپے مقرر کردیا گیا ہے، نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہو گا