اسلام آباد(نیٹ نیوز)وفاقی وزیرر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ ایک ماہ تک نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ نیٹ بلنگ پالیسی کا اثر صرف نئے سولر صارفین پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی بھی سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں