لاہور( این این آئی)ہربنس پورہ پولیس نے 9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ایس پی کینٹ کے مطابق بچی گھر سے بوتل لینے کے لئے دکان پر گئی تھی ، ملزم عمر نے دکان کے اندر ہی بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کی کوشش کی۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔